صبح تقریباً 9:20 بجے تک سینسیکس 472 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 84,630 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا تھا جبکہ نفٹی 50 124 پوائنٹس پھسل کر25,835 کی سطح پر کاروبار کرتا نظر آیا۔ پیر کے روز یعنی 8 دسمبر کو ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست گراوٹ دیکھی گئی تھی اور دونوں بڑے بینچ مارک انڈیکس سرخ نشان میں کاروبار کرتے ہوئے بند ہوئے تھے۔ سینسیکس 609.68 پوائنٹس یا 0.71 فیصد گر کر 85,102.69 پر بند ہوا جبکہ این ایس ای نفٹی 50 225.90 پوائنٹس یا 0.86 فیصد پھسل کر 25,960.55 کی سطح پر کاروباری دن کا اختتام کیا تھا۔
اسٹاک مارکیٹ میں زلزلہ! سینسیکس 472 پوائنٹ گرا، نفٹی 25,816 سے نیچے
