[]
حیدرآباد _ تلنگانہ حکومت نے ڈی ایس سی درخواستوں کی آخری تاریخ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ اس ماہ کی 28 تاریخ تک بڑھانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ احکامات میں کہا گیا ہے کہ ڈی ایس سی کی تیاری کرنے والے امیدواروں کی سہولت کے درخواستوں کی آخری تاریخ میں توسیع کی جا رہی ہے۔
دراصل ڈی ایس سی نوٹیفکیشن کے مطابق آخری تاریخ اس مہینے کی 21 تاریخ کو ختم ہو جائے گی۔ لیکن اس آخری تاریخ کو 28 تاریخ تک بڑھا دیا گیا ہے۔ ریاست میں 5089 اساتذہ کے تقررات کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے