صہیونی انتہاپسند آبادکاروں کی شام میں نئی بستی قائم کرنے کی کوشش، صہیونی فوج کا اعتراف

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوجی ریڈیو نے رپورٹ کیا ہے کہ 13 صہیونی آبادکار شام کی سرحد عبور کر کے “جبل الشیخ” اور “بئر عجم” کے علاقوں میں داخل ہوئے۔  

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ 13 افراد بحفاظت واپس مقبوضہ علاقوں میں لوٹ گئے ہیں اور انہیں قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔  

اسرائیلی چینل i24 کے مطابق، شام میں داخل ہونے والے یہ افراد وہ آبادکار ہیں جو وہاں نئی بستی قائم کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔  

عبرانی روزنامہ ہاآرتص نے بھی رپورٹ کیا کہ ایک معروف انتہا پسند گروہ کے ارکان نے شام کی سرحد کی خلاف ورزی کی تاکہ جنوبی شام میں نئی بستیوں کا قیام عمل میں لایا جا سکے۔  

یہ تجاوزات اور دراندازی اس وقت ہو رہی ہیں جب شام میں جولانی حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد بارہا کہا ہے کہ اسے اسرائیل سے کوئی دشمنی نہیں، تاہم اس کے باوجود اسرائیلی فوج اور آبادکار جنوبی شام میں اپنی جارحانہ سرگرمیوں سے باز نہیں آئے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *