
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ٹیلیویژن پر قوم سے خطاب میں بسیج کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بسیج نہ صرف ایک قومی تحریک ہے بلکہ اس کے محرکات الہی اور عوامی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوان بسیج کی چوتھی نسل کی نمائندگی کرتے ہیں، سرگرمی اور اقدام کے لیے تیار ہو رہے ہیں۔ یہ ملک کے لیے ایک قیمتی دولت ہے جسے نسل در نسل برقرار رکھنا ضروری ہے۔
رہبر معظم نے مزید کہا کہ دنیا کے ہر ملک میں اگر اس طرح کی تحریک موجود ہو تو وہ نہایت قیمتی اور اہم ہے خاص طور پر ایسے ملک میں جہاں عالمی طاقتوں کی دھمکیاں اور مداخلتیں زیادہ ہوں۔ ایران جیسے ممالک میں، جو عالمی طاقتوں کے مقابلے میں سرفراز کھڑا ہے اور مقاومتی بلاک قائم کرچکا ہے، بسیج کی اہمیت ہر ملک سے زیادہ ہے۔
رہبر معظم نے دشمنی، طمع اور طاقتور ممالک کی مداخلت کے پیش نظر بسیج کو مقاومت کا ایک کلیدی عنصر قرار دیا۔
