انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شکایت کیلئے موبائیل ایپ متعارف

[]




حیدرآباد: الیکشن کمیشن نے انتخابات کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے واقعہ اورمقام کی فوری نشاندہی کے لئے سی وسل موبائیل ایپ کومتعارف کیاہے تاکہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کوفلائنگ اسکواڈ کی جانب سے انہیں حراست میں لیاجاسکے۔

الیکشن کمیشن نے محسوس کیا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد شواہدکوتلف کرنے پر ان کے خلاف کارروائی کرنے ثبوت کوحاصل کرنے موبائیل ایپ سے مدد ملے گی اور فلائنگ اسکواڈ کا وقت ضائع نہیں ہوگا۔

اکثر دیکھا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایت کے بعد انتخابی اسٹاف مقام واقعہ پر پہنچنے تک شواہد کوتلف یا مٹادیاجاتا ہے جس کی وجہ سے خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاسکتی۔

اس ایپ کے ذریعہ فاسٹ ٹریک شکایت کی سہولت ہوگی اور فوری اس پرکارروائی کی جائے گی۔صاف وشفاف انتخابات کے لئے شہری چوکسی اختیار کرتے ہوئے مذکورہ سی وسل ایپ کا استعمال کرسکتے ہیں اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تصاویریا ویڈیو مذکورہ سی وسل ایپ پراپ لوڈ کرتے ہی جی پی آر ایس فون پر فوری حرکت میں آجاتا ہے۔

شہریوں کوتفصیلات گروپ میں اپ لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔اگرکوئی بھی امیدوار رائے دہندوں کوذہنی یا جسمانی طورپرہراساں کرنے‘جلسہ عام میں نفرت انگیز تقاریر‘ ووٹروں کوراغب کرنے رقم اور شراب کی تقسیم‘انتحابی مہم کی معیاد ختم ہونے کے بعد رائے دہندوں کومختلف اشیاء کی تقسیم‘ انتخابی مہم کے قواعد کی خلاف ورزی پر مذکورہ موبائیل ایپ کااستعمال کیاجاسکتا ہے۔ ڈسڑکٹ الیکشن آفیسر کے جاری کردہ پریس ریلیز میں یہ بات بتائی گئی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *