پنڈت نہرو کے یومِ پیدائش پر سونیا گاندھی اور کھڑگے کا شانتی ون پہنچ کر خراجِ تحسین

ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کے یومِ پیدائش کے موقع پر کانگریس کی اعلیٰ قیادت نے دہلی کے شانتی ون پہنچ کر ان کی آخری آرام گاہ پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ پارٹی کی سابق صدر اور کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی، موجودہ صدر ملکارجن کھڑگے اور متعدد رہنماؤں نے خاموشی کے ساتھ پھول چڑھائے اور نہرو کی خدمات کو یاد کیا۔

کانگریس پارلیمانی پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی اور پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے صبح شانتی ون پہنچے، جہاں انہوں نے نہرو کی آخری آرام گاہ پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔ اس موقع پر کئی رہنما اور کارکن بھی موجود تھے۔ کھڑگے نے چند تصاویر ایکس پر شیئر کیں جن میں وہ اور سونیا گاندھی نہرو کی یادگار کے سامنے خاموشی سے سر جھکائے نظر آ رہے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *