یوم اطفال پر بھارت کی سب سے کم عمر صحافی و نشی تیواری کو خراجِ تحسین
سفیر نیوز حیدرآباد، 14 نومبر:
بچوں کے دن کے موقع پر بھارت کی سب سے کم عمر صحافی و نشی تیواری (عمر 17 سال) کو ان کی غیر معمولی صحافتی خدمات پر سراہا جا رہا ہے۔ و نشی نے صرف 12 سال کی عمر میں صحافت کا آغاز کیا اور اپنے عزم و حوصلے سے ملک بھر میں پہچان بنائی۔
ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں انڈیا بک آف ریکارڈز کی جانب سے ایوارڈ، سرٹیفکیٹ اور تمغہ دیا گیا۔ و نشی نے تلنگانہ اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات، راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا سمیت کئی اہم سیاسی واقعات کی رپورٹنگ کی ہے۔
انہیں تلنگانہ میڈیا نے ’’لٹل جرنلسٹ‘‘ کا لقب دیا ہے۔ و نشی کو مختلف ممتاز شخصیات جیسے مہاراشٹرا کے نائب وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس، مرکزی وزیر جی کشن ریڈی، ایم پی سپریا سولے، ایم ایل سی کے کویتا، سماجی کارکن یوگندر یادو اور دیگر رہنماؤں نے سراہا ہے۔
و نشی اپنے یوٹیوب چینل “Vanshi India” کے ذریعے متاثر کن اور حوصلہ افزا خبریں عوام تک پہنچاتی ہیں۔ ان کی رپورٹس کو ETV، ABN، سومن ٹی وی، V6 اور News18 جیسے معروف میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی پیش کیا گیا ہے۔
تعلیم کے ساتھ ساتھ صحافت میں سرگرم و نشی تیواری آج کی نوجوان نسل کے لیے حوصلہ، لگن اور کامیابی کی روشن مثال ہیں۔
