سبریمالا مندر کے سونا چوری کیس میں ایک اور گرفتاری، سابق ملازم زیر حراست

سبریمالا مندر کے سونا چوری کیس میں ایس آئی ٹی نے چوتھی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔ سابق افسر کے ایس بیجو پر چنئی بھیجے گئے سونے کی گمشدگی میں کردار کا شبہ ہے۔ عدالت نے شفاف جانچ کا حکم دیا ہے۔

کیرالہ کے مشہور سبریمالا مندر سے متعلق تقریباً 2 کلو سونا چوری کے ہائی پروفائل کیس میں تفتیش کر رہی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) نے جمعرات کو ایک اور گرفتاری کی ہے۔ ٹیم نے تروانکور دیوسوم بورڈ (ٹی ڈی بی) کے سابق ملازم کے ایس بیجو کو حراست میں لے لیا۔ یہ اس معاملے میں چوتھی گرفتاری ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *