[]
حیدرآباد: ریاست میں اسمبلی انتخابات کے دوران کافی نقدی اور شراب ضبط کی جارہی ہے۔ ریاست بھر میں 148 چیک پوسٹیں قائم کئے گئے ہیں اور وسیع پیمانے پر چیکنگ کی جا رہی ہے۔
ہفتہ کی رات تک متعلقہ اضلاع اور منڈلوں کی سرحدوں پر کی گئی چیکنگ کے دوران نقدی، شراب، منشیات، سونے اور چاندی کے زیورات ملا کر جملہ مالیت 74,95,31,197 روپے ضبط کئے گئے۔
انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے آغاز سے لے کر 14 تاریخ کی رات تک تقریباً 48,32,99,968 روپے نقدی ضبط کی گئی۔ ریاستی سرحد پر پولس، ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ، کمرشیل ٹیکس، اکسائز اور فارسٹ ڈپارٹمنٹس کی جانب سے قائم کئے گئے چیک پوسٹوں کے ساتھ ساتھ
متعلقہ ضلعی مراکز، سرحدوں اور منڈل مراکز پر باقاعدہ چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں نقدی اور شراب ضبط کی جارہی ہے۔ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق انسپکشن ٹیمیں اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔