فلسطین کی تائید میں سوشل میڈیا پر پوسٹ _ اترپردیش میں دو عالم کے خلاف مقدمہ ، ایک گرفتار

[]

لکھنو _ 15 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک) اتر پردیش کے حمیر پور ضلع پولیس نے جمعہ کے روز ایک 23 سالہ عالم کو سوشل میڈیا پر فلسطین کی تائید میں پوسٹ ڈالنے پر  دو گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ پولیس نے بتایا کہ اسی معاملے میں ایک اور عالم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا لیکن وہ مفرور ہے۔

 

پولیس نے گرفتار مولوی کی شناخت عاطف چودھری کے طور پر کی اور کہا کہ اس ان اور ان کے سا عالم سہیل انصاری کے خلاف سیکشن 153-A (دو گروپوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا) اور 505 (2) (دشمنی، نفرت یا بددیانتی پیدا کرنے یا فروغ دینے کے بیانات) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

 

میڈیا اطلاعات کے مطابق محلہ حیدریہ کے رہنے والے مولانا عاطف چوہدری اور مولانا سہیل انصاری نے 8 اکتوبر کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فلسطین کی حمایت میں ایک پوسٹ کی تھی۔ 12 اکتوبر کو واٹس ایپ اسٹیٹس پر لکھا تھا کہ انشاء اللہ مقامی مسجد میں بیت المقدس کے تحفظ کے حوالے سے بیان ہوگا اور خصوصی دعا کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

 

۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *