[]
حیدرآباد: سنٹرل زون پولیس نے پراولیکا خودکشی واقعہ میں نیا خلاصہ کردیاہے۔ اس واقعہ کے بعد طلباء کی سنگباری میں پولیس ملازمین زخمی ہوگئے۔ پولیس پریس نوٹ کے بموجب ضلع ورنگل کے دورگنڈی میں 15 دن قبل گرلز ہاسپٹل اشوک نگر چکڑ پلی سے رجوع ہوئی تھی۔
اس نے کل رات پھانسی لے کر خودکشی کرلی جبکہ اس نے امتحان کے سلسلہ میں خودکشی نہیں کی۔ اس کا عشق شیورام راتھوڑ سے چل رہاتھا اورشیورام راتھوڑ کی کسی اور لڑکی سے منگنی ہوچکی تھی۔ خودکشی کی اصل وجہ یہی بتائی گئی۔
پولیس نے مزیدکہاکہ پراولیکا کی لاش کوسرکاری دواخانہ کے مردہ خانہ منتقل کرنے کے دوران پولیس پر سنگباری کی گئی جس کے نتیجہ میں اسسٹنٹ کمشنرپولیس کے وی آر نارائنا اورسب انسپکٹر ترون زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہاکہ مخالف سیاسی جماعتیں حکومت کوبدنام کرنے کی غرض سے جھوٹا پروپیگنڈہ کررہی ہیں۔ ڈی سی پی وینکٹیشور نے بی جے پی اورکانگریس پارٹیوں کو نام لے کر الزام عائد کردیا۔ پولیس نے پراولیکاکی موت کے سلسلہ میں دفعہ174 کے تحت مقدمہ درج کرلیا اورپراولیکا کی ہینڈرائٹنگ کوفارنسک ڈپارٹمنٹ کو روانہ کیا گیا ہے۔
پراولیکاکا سل فون بھی ضبط کرلیا گیااور فون سے شیورام راتھوڑ اور پراولیکا کے درمیان چاٹنگ کا بھی جائزہ لیاجارہا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس دونوں کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بھی جانچ کررہی ہے۔ کل رات طلباء نے کافی ہنگامہ کیااورسیاسی پارٹیوں کی جانب سے حکمراں جماعت کے خلاف نعرہ بازی بھی کی گئی۔