وزن گھٹے گا راتوں رات : جادو اثر مشروبات

[]

وزن گھٹانے کا راز محض اس بات کا خیال رکھنے میں پوشیدہ نہیں کہ آپ کی پلیٹ میں کیا ہے،بلکہ اس کے ساتھ ساتھ یہ خیال رکھنا بھی ضروری ہے کہ آپ کے گلاس میں کیا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ کے پسندیدہ سافٹ ڈرنکس ، انرجی ڈرنکس اور فروٹ جوسس میں شامل شکر اور کاربوہائیڈریٹس آپ کے ڈانٹ پلان کو درہم برہم کردیتے ہیں۔

لیکن یہاں آپ کیلئے کچھ ایسے مزیدار مشروبات کے نام پیش کئے جارہے ہیں جنہیں آپ بلا جھجک پی سکتی ہیںکیونکہ یہ وزن میں کوئی اضافہ نہیں کرتے بلکہ اسے گھٹانے میں مدد دیتے ہیں۔

پانی:

یوں تو ہم سب ہی پانی پیتے ہیں لیکن یہ بات جاننا بہت اہم ہے کہ پانی وہ مشروب ہے جو وزن گھٹانے میں انتہائی مؤثر کردار ادا کرتا ہے۔ لہٰذا موسم خواہ کیسا ہی کیوں نہ ہو، جب بھی پیاس محسوس کریں تو پانی پینے کو ہی توجیح دیں۔ سادہ پانی پیتے پیتے اگر کبھی بور ہوجائیں تو اس میں لیموں ،کھیرے، لائم یا ٹماٹر کا ایک ایک سلائس ڈالیں اور بغیر اضافی کیلوریز کے اسے ذائقے دار بنائیں۔

سبزیوں کا جوس :

وزن کم کرنے کی خواہش مند ہیں تو سبزیوں کا جوس پیئں، کیونکہ اس میں شامل فائبر وزن گھٹانے کیلئے بہت مفید ہے اور یہی نہیں بلکہ غذائیت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ بھی ہے ۔ سبزیوں کا جوس آپ کی بھوک مٹاتا ہے اور خوش ذائقہ ہونے کے سبب آپ کا موڈ بھی خوشگوار رکھتا ہے۔

بغیر چینی کے چائے:

گرین ٹی یا سبز چائے کے بارے میں ریسرچ سے یہ ثابت ہوچکا ہے کہ یہ آپ کے میٹابولزم میں اضافہ کرتی ہے اور وزن گھٹانے کی رفتار میں تیزی لاری ہے۔سو، گرین ٹی گرم پسند کریں یا ٹھنڈی، اس میں تھوڑا سا شہد ملا کر پیئں۔ لیکن بلیک ٹی یعنی قہوہ یا دودھ والی چائے بھی پیناچاہیں تو کوئی ہرج نہیں کیونکہ ان میں شامل اینٹی آکسیڈنٹس ہمارے جس سے زہریلے مادوں کا اخراج کرنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں بس یہ خیال رکھیں کے دودھ والی چائے میں دودھ بغیر بالائی کے ملائیں اور چینی بالکل نہ ڈالیں۔

بلیک کافی:

صبح سویرے گرم گرم بلیک کافی کا ایک کپ یا سہ پہر میں پی جانے والی آئس کافی،وزن کم کرنے میں مددد یتی ہے کیونکہ اس میں شامل کیفین بھوک کو کم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ ریسرچ سے ثابت ہوا کہ یہ میٹابولزم میں بھی اضافہ کرتی ہے تاہم اس میں چینی برائے نام شامل کریں اور دودھ شامل کرنا ضروری سمجھیں تو بعیر بالائی والا دودھ استعمال کریں۔

کم چکنائی والا دودھ:

پروٹین، وٹامن ڈی اور کیلشیم حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ دودھ ہے۔ اسے پینے سے نہ صرف ہڈیوں بلکہ پٹھے بھی مضبوط ہوتے ہیں۔لہٰذ دودھ کو اپنی غذا میں شامل رکھیں لیکن کم چکنائی والا دودھ استعمال کریں ۔ اگر آپ تھکن محسوس کررہی ہوں تو اس میں تھوڑی سی چاکلیٹ ملا کر پیئں۔ کم چکنائی والا چاکلیٹ ملک، ورزش کے بعد توانائی بحال کرنے کا اچھا ذریعہ ہے۔
٭٭٭



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *