
جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش کے صدر حافظ پیر شبیر احمد کا اتوار کی فجر انتقال ہوگیا۔ وہ ایک ممتاز عالمِ دین، دینی و ملی خدمات کے لیے معروف اور ریاست میں جمعیۃ کے سرگرم قائد تھے۔
حافظ پیر شبیر احمد متحدہ ریاست آندھرا پردیش کی قانون ساز کونسل کے رکن بھی رہ چکے ہیں، جہاں انہوں نے مسلمانوں کے تعلیمی و سماجی مسائل کے حل کے لیے مؤثر آواز اٹھائی۔
ان کے انتقال کی خبر سے دینی، سماجی اور سیاسی حلقوں میں غم و رنج کی لہر دوڑ گئی۔ مختلف مذہبی و سیاسی قایدین نے حافظ پیر شبیر احمد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی علمی و ملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
ان کے دوسرے فرزندان ہیر ارشاد احمد ناصر یوتھ کانگریس کے سینر قائد ہیں اور وہ کل ہند کانگریس کے ایس سی ؛ ایس ٹی ؛ بی سی اور اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے قومی کنونیر ہیں جبکہ ایک اور فرزند پیر منیر جابر کا شمار بھی حیدرآباد یوتھ کانگریس کے اہم قایدین میں ہوتا ہے
ان کے فرزند حافظ پیر خلیق احمد کے مطابق، اتوار کو بعد نمازِ عصر شاہین مرکز، سنتوش نگر میں نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے
