
جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش کے صدر حافظ پیر شبیر احمد کا اتوار کی فجر انتقال ہوگیا۔ وہ ایک ممتاز عالمِ دین، دینی و ملی خدمات کے لیے معروف اور ریاست میں جمعیۃ کے سرگرم قائد تھے۔
حافظ پیر شبیر احمد متحدہ ریاست آندھرا پردیش کی قانون ساز کونسل کے رکن بھی رہ چکے ہیں، جہاں انہوں نے مسلمانوں کے تعلیمی و سماجی مسائل کے حل کے لیے مؤثر آواز اٹھائی۔
ان کے انتقال کی خبر سے دینی، سماجی اور سیاسی حلقوں میں غم و رنج کی لہر دوڑ گئی۔ مختلف مذہبی و سیاسی قایدین نے حافظ پیر شبیر احمد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی علمی و ملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
ان کے فرزند حافظ پیر خلیق احمد کے مطابق، اتوار کو بعد نمازِ عصر شاہین مرکز، سنتوش نگر میں نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے
