تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے اقلیتی اقامتی اسکول میں کم عمر لڑکے کے ساتھ گھناونی حرکت

[]

عادل آباد۔11/اکتوبر(اردو لیکس)ضلع عادل آباد مستقر کے چاندہ میں واقع تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول بوائز 2 میں شرمناک واقعہ پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق اقلیتی اقامتی اسکول بوائز 2 چاندہ عادل آباد میں زیر تعلیم پانچویں جماعت کے نابالغ طالب علم کو تین نابالغ سینئر طالب علموں نے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

 

متاثرہ طالب علم کے والدین کی شکایت پر رورل پولیس نے تین نابالغ سینئر طالب علموں کے خلاف ایک کیس درج کرلیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ متاثرہ طالب علم کے والدین کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی گئی اور مزید تحقیقات جاری ہے

 

۔اطلاعات کے مطابق ہاسٹل انتظامیہ نے پولیس میں شکایت درج کروانے کے بجائے ساتویں جماعت کے تین خاطی طلبہ کو ہاسٹل سے نکال دیا ہے۔ہاسٹل انتظامیہ پر بھی واقعہ کو چھپانے کا الزام ہے۔اس واقعہ کو چھپانے پر ہاسٹل انتظامیہ پر بھی سخت کاروائی کرنے کا عوام کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے۔پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *