حیدرآباد میں 1587 مراکز رائے دہی انتہائی حساس

[]

حیدرآباد: پولیس کمشنر حیدرآباد سی وی آنند (آئی پی ایس) نے کہا کہ حیدرآباد میں 1587 مراکز رائے دہی کا انتخابی حساس ہونے کے طور پر نشاندہی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں 30 نومبر کو اسمبلی انتخابات منعقد شدنی ہیں اور انتخابات کے شفاف اور پرامن انعقاد کے لئے حیدرآباد پولیس کی جانب سے مرکز سے 30 کمپنیاں مرکزی حفاظتی دستوں کی فراہمی کے لئے درخواست کی گئی ہے۔ سی وی آنند نے کہا کہ انتخابات کے سلسلہ میں صورتحال پر مسلسل نظر رکھنے کے لئے انٹیگریٹڈ چیک پوسٹس قائم کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کمرشل ٹیکس‘ جی ایچ ایم سی‘ آر ٹی اے‘ آبکاری‘ محکمہ نارکوٹکس حالات پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ کمشنر پولیس نے کہا کہ پولیس کی جانب سے شہر میں شراب کی دکانوں کے اطراف واکناف سی سی ٹی وی کیمروں کو لگاکر نظر رکھی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے لوگ جو بڑی بڑی رقومات منتقل کررہے ہیں کو چاہئے کہ رقم کا ذریعہ اور کس مقصد کے لئے استعمال کرنے والے ہیں کی تفصیلات اور دستاویزات ساتھ رکھیں۔ سی وی آنند نے کہا کہ عوام کو مقررہ حد سے زیادہ رقم منتقلی کے وقت پولیس کی جانب سے بنک کھاتوں کی تنقیح کی جائے گی۔ سی وی آنند نے مزید کہا کہ ہر اسمبلی حلقہ میں 6 ٹیمس کے ساتھ 90 فلائنگ اسکواڈس کام کررہے ہیں۔ ہر فلائنگ اسکواڈ میں ایک اگزیکیٹیومیجسٹریٹ‘ ایک سینئر پولیس عہدیدار‘ 3 مسلح پولیس جوان اور ایک ویڈیو گرافر شامل رہے گا۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں‘ انتخابی اخراجات‘ ڈرانے دھمکانے کے خلاف شکایتیں‘ غیر سماجی عناصر کی منتقلی‘ شراب رقومات اور اسلحہ کی منتقلی کے متعلق شکایتوں کا اس فلائنگ اسکواڈ ٹیم کی جانب سے جائزہ لیا جائے گا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *