اگنی-پرائم اگنی سیریز کی سب سے جدید میزائل ہے۔ یہ انٹرمیڈیٹ رینج (درمیانی دوری) والی ہے جو 2000 کلومیٹر تک نشانہ لگا سکتی ہے، اس میں کئی ایڈوانسڈ فیچرس ہیں۔
– یہ میزائل عین مطابق نشانہ لگانے میں اہل ہے۔ جدید نیوی گیشن سسٹم سے دشمن کے ٹھکانے کو سیدھے ٹارگیٹ کرے گی۔
– تیز ری ایکشن اس کی خاصیت ہے۔ چھوٹے وقت میں یہ لانچ ہو سکتی ہے۔
– مضبوط ڈیزائن اس کی پہچان ہے، یہ کینسٹر (بند بکس) میں رکھی جاتی ہے، ایسا کرنے سے بارش، گرد یا گرمی سے یہ بچا رہتا ہے۔
