پورا لبنان صہیونی حملوں کا شکار، مقاومت ہی آزادی اور قومی وقار کی ضمانت ہے، نبیہ بری

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی پارلیمنٹ کے سربراہ نبیہ بری نے مزاحمت کو لبنان کی آزادی اور قومی وقار کی ضامن قرار دیا اور جنوبی، بقاع، ضاحیہ، بیروت اور شمالی علاقوں کے عوام کی یکجہتی کو قومی وحدت کی علامت قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ لبنان نے 27 نومبر کو طے پانے والے جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل کیا، جبکہ اسرائیل نے بارہا اس کی خلاف ورزی کی اور نہ صرف مقبوضہ علاقوں سے انخلاء سے انکار کیا بلکہ لبنانی قیدیوں کی رہائی اور فوج کو دریائے لیطانی کے جنوب میں تعینات کرنے کی اجازت بھی نہیں دی۔

نبیہ بری نے امریکی خصوصی ایلچی کے حالیہ بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کے دفاع کی مقدس ذمہ داری لبنان اور اس کے عوام ادا کریں گے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جنوبی لبنان میں تباہ شدہ گھروں کے لیے معاوضے کی ادائیگی کے وعدوں پر عمل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل صرف کسی مخصوص گروہ یا فرقے کو نہیں بلکہ پورے لبنان کو نشانہ بنا رہا ہے، اور ان حملوں کا مقابلہ کرنا ایک قومی اور اجتماعی ذمہ داری ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *