چندرائن گٹہ میں وزیر اعظم مودی کا پتلہ نذرآتش

[]

حیدرآباد: راون کی شکل میں راہول گاندھی کا پوسٹرس آویزاں کرنے کے بی جے پی کے ناپاک عزائم کے خلاف حیدرآباد کانگریس کمیٹی صدر سمیر ولی اللہ کی قیادت میں کانگریس کارکنوں نے آج چندرائن گٹہ چوراہے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلہ نذر آتش کیا اور مودی اوربی جے پی کے خلاف نعرے بلند کئے۔

اس احتجاج میں چندرائن گٹہ بلاک صدر شکیل دیانی‘کلیم بابا‘مجیب اللہ شریف‘چارمینار انچارج اسلم شریف‘یوسف دانش ودیگر قائدین نے حصہ لیا۔

بعدازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سمیر نے کہاکہ بی جے پی کوراہول گاندھی کی بڑھتی مقبولیت ہضم نہیں ہورہی ہے جبکہ نریندرمودی کی مقبولیت میں نفرت انگیزی‘ناقص کارکردگی‘ گھمنڈ اورتکبر سے کمی واقع ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس قائد راہول گاندھی کوراون کی شکل میں پیش کرناناقابل برداشت ہے۔

انہوں نے بی آر ایس اورایم آئی ایم قائدین کو راہول گاندھی اور ریونت ریڈی کیخلاف شخصی ریمارکس کرنے کی شدید مذمت کی اور انتباہ دیا کہ کانگریس کیڈراس اوچھی حرکت پرخاموش نہیں رہے گا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *