جشن آمد رسول ﷺ و زیارت آثارِ مبارک کا انعقاد
حیدرآباد، 12 ربیع الاول 1447ھ:(سفیر نیوز)
خانقاہِ حسینیہ، غبرہ انکلیو، ٹولی چوکی میں جشن میلاد النبی ﷺ و زیارت آثارِ مبارک کا شاندار اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول ﷺ نے شرکت کرتے ہوئے عقیدت و احترام کا اظہار کیا۔ مولانا الیاس احمد شاہ حسینی القادری نے جشن کا اہتمام کیا
تقریب میں حجۃ الاسلام مولانا سید تقی رضا عابدی قبلہ، حجۃ الاسلام مولانا سید ضیاء حسین جعفری قبلہ سید جعفر حسین صدائے حسینی میر با سط علی سابق کارپوریٹر دبیر پورہ جناب توصیف عباس اور دیگر علمائے کرام و شخصیات بھی موجود تھیں۔
