کنیز سکینہ کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ حاصل۔
حیدرآباد۔5/ستمبر(سفیرنیوز/صدائے حسینی)محترمہ کنیز سکینہ کو بینڈلہ گوڑہ منڈل میں “بیسٹ گورنمنٹ ٹیچر ایواڈ”کا اعزاز دیا گیا۔محترمہ کنیز سکینہ ڈبل پی جی ڈگری ہولڈر ہیں اور انہوں نے ایم۔ایڈ کے ساتھ ساتھ بی۔ایڈ بھی کیا ہے۔ اس سے قبل وہ جڑواں شہروں میں منعقدہ “بہترین کرسیو رائٹنگ مقابلہ” میں بھی نمایاں کامیابی حاصل کر چکی ہیں۔
یہ ایوارڈ اُن کی تعلیمی خدمات اور طلبہ کی رہنمائی میں نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں دیا گیا۔l
