تلنگانہ میں قطعی ووٹرلسٹ شائع، رائے دہندوں کی تعداد3.17کروڑ

[]

حیدرآباد: ووٹرلسٹ کی دوسری حضوصی سمری پر نظر ثانی کے بعدآج ریاست تلنگانہ کے تمام 119 اسمبلی حلقہ جات کی قطعی فہرست رائے دہندگان (ووٹرلسٹ) شائع کی گئی ہے اس طرح ریاست میں جہاں ایک دوماہ کے اندر اسمبلی الیکشن منعقد ہونے والے ہیں‘جملہ رائے دہندوں کی تعداد3کروڑ17 ہزار 389 ہوگئی ہے ان میں ایک کروڑ58 لاکھ 71 ہزار 493 مرد اور ایک کروڑ58لاکھ 43 ہزار 339 خاتون اور2557 مختلف رائے دہندے شامل ہیں۔

5جنوری 2023 سے رائے دہندوں کی تعدادمیں 5 فیصد کا اضافہ ہواہے۔19ستمبر 2023 سے وصول ہونے والی درخواستوں کی یکسوئی کرتے ہوئے رائے دہندوں کے نام قطعی ووٹرلسٹ کی اشاعت میں شامل کئے گئے ہیں۔

28ستمبرتک ووٹرلسٹ کے مسودہ کی اشاعت تک 17,01,087 ناموں کوشامل کیاگیا۔6,10,694ناموں کوحذف کردیا گیا اور 5,80,208 ناموں کی تصحیح کے بعد لسٹ میں شامل کیاگیا۔28 ستمبر کے بعد وصول ہونے والے ناموں کوشامل نہیں کیاگیا۔

آئی اے این ایس کے مطابق چیف الیکٹورل آفیسرتلنگانہ وکاس راج نے بتایا کہ فہرست رائے دہندگان میں صفی تناسب میں بہتری آئی ہے۔5جنوری تک یہ تناسب 992 سے بڑھ کر998ہوگیا۔18سے 19 سال عمر کے گروپ کا صفی تناسب میں بہتری آئی ہے۔

یہ تناسب 707سے بڑھ کر 743 ہوگیا ہے۔ ریاست میں 80سال سے زائد عمر کے ووٹروں کی تعداد4,43,943 ہوچکی ہے جبکہ معذوررائے دہندوں کی تعداد5,06,493 بتائی گئی ہے۔سی ای او نے بتایا کہ فہرست رائے دہندگان کے اپ ڈیٹ مسلسل جاری رہنے والا عمل ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایسے تمام اہل افراد (یکم اکتوبر 2023 کو18سال مکمل کرچکے نوجوان اور کسی وجہ سے نام درج نہ کراچکے اہل افراد) جنہوں نے قبل ازیں ناموں کے اندراج کے لئے درخواستیں داخل نہیں کی ہیں سے خواہش کی جاتی ہے کہ ووٹرلسٹ میں نام کے اندراج کے لئے درخواستیں داخل کریں۔

انہوں نے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اندراج کی تفصیلات جیسے پولنگ اسٹیشن کی جانچ کرلیں اس کے لئے وہ eci.gav.inیا ووٹرہیلپ ایپ سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ تفصیلات میں اگر غلطی‘خامی ہوتو فام نمبر 8 بذریعہ آن لائن داخل کرسکتے ہیں یابی ایل اوکے ذریعہ متذکرہ فام داخل کیاجاسکتا ہے۔

ووٹرلسٹ کونقائص سے پاک بنانے کے لئے گزشتہ 2 برسوں سے سخت مساعی انجام دی گئی۔اس طرح ڈپلیکیٹ‘دوسرے مقام منتقل اور فوت شدہ افراد ان کی جملہ تعداد22,02,168 بتائی گئی ہے کے نام ووٹرلسٹ سے خارج کردیئے گئے ان میں جی ایچ ایم سی اوراس کے اطراف واکناف کے علاقوں کے 4,89,574 نام بھی شامل ہیں۔

رواں برس‘فہرست رائے دہندگان سے متوفی /مہلوکین کے جملہ 2,47,756 نام خارج کردیئے گئے۔ سی ای اونے مزید بتایا کہ ووٹرلسٹ کی دوسری خصوصی سحرپر نظرثانی کے بہتر نتائج سامنے آئے ہیں جس کے سبب 6 جنوری سے 28 ستمبر تک 18اور19 سال عمر کے 5,32,990 نوجوانوں کا فہرست میں اندراج ہواہے جس کے نتیجہ میں ووٹرلسٹ میں 18 اور 19سال عمر کے جملہ 8,11,640 نوجوانوں کے نام درج ہوئے ہیں۔

یہ تناسب ووٹرلسٹ کا 2.56 فیصد بنتا ہے۔یہ تناسب ماضی میں کبھی حاصل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ تمام اہل شہریوں کوجنہوں نے تاحال درخواستیں داخل نہیں کی ہیں‘فام 6 یا اسمبلی حلقہ سے باہر منتقل کرنے والے فام 8 داخل کریں۔نامزدگیوں کے ادخال کی آخری تاریخ سے 10دن قبل تک پرفامس داخل کئے جاسکتے ہیں۔ شکایت کی صورت میں شہری ووٹرہیلپ لائن 1950 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *