[]
نوئیڈا کی ایک عدالت نے جمعہ کو سیما حیدر، اس کے عاشق سچن اور سچن کے والد کو ضمانت دے دی۔ پاکستان سے ربوپورہ آنے والی سیما حیدر، اس کے عاشق سچن مینا اور اس کے والد نیترپال کو ضمانت مل گئی
گریٹر نوئیڈا: پب جی گیم کے ذریعے محبت میں گرفتار ہو کر نیپال کے راستہ سرحد پار کر کے اپنے بچوں کے ساتھ ہندوستان پہنچے والی پاکستانی خاتون سیما حیدر کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔ یہاں وہ اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا کے ربوپورہ میں سچن کے ساتھ رہنے لگی تھی۔ اسے پولیس نے گرفتار کر لیا تھا اور جاسوسی سمیت دیگر کئی مقدمات میں تفتیش شروع کر دی تھی۔
نوئیڈا کی ایک عدالت نے جمعہ کو سیما حیدر، اس کے عاشق سچن اور سچن کے والد کو ضمانت دے دی۔ پاکستان سے ربوپورہ آنے والی سیما حیدر، اس کے عاشق سچن مینا اور اس کے والد نیترپال کو ضمانت مل گئی۔ ایڈوکیٹ ہیمنت کرشنا پاراشر کا کہنا ہے کہ سیما نیپال سے ہندوستان میں داخل ہوئی ہیں۔ سیما اور سچن کی شادی نیپال کے کھٹمنڈو کے پشوپتی ناتھ مندر میں ہو چکی ہے اور اب سیما پاکستان نہیں جانا چاہتی۔
سیما حیدر 13 مئی کو نیپال کے راستے بس میں سوار ہو کر پاکستان سے ہندوستان آئی تھی۔ تب سے وہ ربوپورہ کے امبیڈکر نگر میں کرایہ پر مکان لے کر سچن مینا کے ساتھ رہ رہی تھی۔ اس کی اطلاع ملتے ہی پولیس تمام افراد کو گرفتار کرنے کے لیے پہنچ گئی۔ لیکن سب بچ گئے۔ پولیس ٹیم نے ہریانہ کے بلبھ گڑھ سے سبھی کو پکڑا۔ پولیس نے سچن، اس کے والد نیترپال اور سیما کو گرفتار کر کے منگل کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت کے حکم پر تینوں کو جیل بھیج دیا گیا۔
سماعت کے دوران وکیل نے سیما اور اس کے چار بچوں کی حفاظت کا حوالہ دیا۔ جس کے بعد عدالت نے دونوں کی ضمانت منظور کر لی۔ پولیس نے سیما اور سچن سے تین آدھار کارڈ برآمد کیے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ آدھار کارڈ جعلی بنائے گئے تھے۔ ان آدھار کارڈز میں ترمیم کرکے سیما کو سچن کی بیوی وغیرہ قرار دیا گیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔