اتحاد کی فولادی ڈھال کو ٹوٹنے نہ دیں، ایران کسی بھی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا، رہبر معظم انقلاب

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام رضا علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر ہزاروں افراد سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ دشمنوں نے ایران کی استقامت اور مسلح افواج کی طاقت سے یہ حقیقت سمجھ لی ہے کہ ایرانی قوم اور اسلامی نظام کو جنگ کے ذریعے شکست نہیں دی جا سکتی۔ اسی لیے اب وہ ملک میں اختلافات پیدا کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔

آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے کہا کہ عوام اور ذمہ داران اور اہل قلم کو چاہیے کہ قومی اتحاد کو ہر حال میں مضبوط رکھیں اور اس مقدس ڈھال کی حفاظت کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سب کو ملک کے خدمت گزاروں کی مدد کرنی چاہیے، خصوصاً صدر مملکت جو انتھک محنت اور لگن سے کام کر رہے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *