’ووٹر ادھکار یاترا‘ کو قومی سطح پر زبردست حمایت، پرینکا گاندھی، اکھلیش، اسٹالن اور سدارمیا کی شمولیت کا اعلان

ان کے علاوہ دیگر اپوزیشن رہنماؤں میں جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین، تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی اور ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو سمیت کئی دیگر سرکردہ لیڈروں کے بھی شامل ہونے کا امکان ہے۔ وینوگوپال نے کہا کہ یہ سب مل کر عوام کے درمیان جائیں گے اور ووٹ کے حق کے تحفظ کا پیغام دیں گے تاکہ ہر شہری کو اپنے آئینی حق کے لیے بیدار کیا جا سکے۔

کانگریس اور اپوزیشن اتحاد کا کہنا ہے کہ حکومت کی مبینہ جمہوریت مخالف پالیسیوں کے خلاف یہ ایک عوامی جدوجہد ہے۔ ان کا الزام ہے کہ حالیہ انتخابات میں بڑے پیمانے پر ووٹ چوری اور انتخابی بے ضابطگیاں ہوئیں جس سے عوامی مینڈیٹ کو نقصان پہنچا۔ اسی کے خلاف یہ یاترا نکالی گئی ہے تاکہ عوام کو بتایا جا سکے کہ ووٹ ان کا بنیادی حق ہے اور کوئی اسے چھین نہیں سکتا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *