[]
نئی دہلی: سارے ملک سے ہزاروں سرکاری ملازمین اتوار کے دن قومی دارالحکومت کے رام لیلا میدان میں اکٹھا ہوئے۔ وہ پرانی پنشن اسکیم(اوپی ایس) کی بحالی چاہتے ہیں۔
نیشنل موومنٹ فاراولڈ پنشن اسکیم (این ایم او پی ایس) کے زیراہتمام انہوں نے مرکز کے سامنے اپنا مطالبہ رکھنے ریالی نکالی۔
پنشن شنکھنادمہاریالی مرکز پردباؤ ڈالنے کے لئے نکالی گئی۔ ریالی کے منتظمین نے میڈیانمائندوں کو بتایاکہ 4 ریاستیں پرانی پنشن اسکیم لاگو کرنے کا پہلے ہی اعلان کرچکی ہیں‘ مرکز اسے کیوں نہیں لاگوکرسکتا۔
ملک کے مختلف حصوں سے ہزاروں سرکاری ملازمین نے رام لیلا میدان پہنچ کرریالی میں حصہ لیا۔ پرانی پنشن اسکیم کے تحت ملازمین کو آخری تنخواہ کا نصف حصہ بطوروظیفہ ملتا ہے۔
این ڈی اے حکومت نے یکم اپریل 2004 سے اسے برخواست کردیا جبکہ این پی ایس کے تحت ملازمین اپنی بنیادی یافت(بیسکس) کا 10 فیصد پنشن کیلئے جمع کراتے ہیں اور حکومت اپنی طرف سے 14 فیصد جمع کراتی ہے۔
سرکاری ملازمین نئی اسکیم سے خوش نہیں ہیں۔ وہ پرانی اسکیم چاہتے ہیں جس میں پنشن کی رقم متعین ہوتی ہے۔