ملکوں پر غیر منصفانہ پابندیاں انسانیت کے خلاف جرم تسلیم کی جائیں، عراقچی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے یکطرفہ، غیر انسانی پابندیوں کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ ان ظالمانہ اقدامات کو بین الاقوامی سطح پر قانونی طور پر مجرمانہ قرار دیا جائے۔

عراقچی نے معروف طبی جریدے The Lancet میں شائع ہونے والی ایک تازہ تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی طویل عرصے سے پابندیوں کو جنگ کا متبادل قرار دیتے رہے ہیں، مگر حقائق اس کے برعکس ہیں۔

تحقیق کے مطابق، 1970 کی دہائی سے اب تک دنیا میں ہر سال اوسطا 500,000 سے زائد افراد یکطرفہ پابندیوں کے باعث جان کی بازی ہارچکے ہیں، جن میں اکثریت بچوں اور بزرگوں کی ہے۔ 

عراقچی کے مطابق یہ اعداد و شمار اس بات کا ثبوت ہیں کہ اقتصادی پابندیاں صرف سیاسی دباؤ کا آلہ نہیں بلکہ مکمل غیر انسانی طریقہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ان غیرانسانی اقدامات کو، جنہیں امریکہ اور اس کے اتحادی اقوام پر مسلط کرتے ہیں، انسانیت کے خلاف جرم تسلیم کیا جائے۔

عراقچی نے پابندیوں کا شکار ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ متحد ہوکر ان اجتماعی مظالم کا مؤثر جواب دیں اور عالمی سطح پر اس ظلم کے خلاف ایک مضبوط اور منظم مؤقف اپنائیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *