مظاہرین کے ہاتھوں میں ایک بڑا بینر تھا، جس پر تحریر تھا، ’ایس آئی آر – جمہوریت پر وار۔‘ اور وہ ’ایس آئی آر واپس لو‘، ’ووٹ کا حق چھیننا بند کرو‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بہار میں ووٹر لسٹ کی موجودہ نظرثانی مہم دراصل دلتوں، اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کو ووٹنگ سے محروم کرنے کی ایک منظم کوشش ہے۔
کانگریس کے راجیہ سبھا رکن رندیپ سرجے والا نے اس معاملے پر راجیہ سبھا میں ضابطہ 267 کے تحت سسپنشن آف بزنس نوٹس بھی دیا۔ انہوں نے راجیہ سبھا کے سیکریٹری جنرل کو دی گئی اپنی تحریری درخواست میں مطالبہ کیا کہ وقفہ صفر، وقفہ سوالات اور دیگر سرکاری کارروائیاں معطل کر کے ایوان میں اس سنگین مسئلے پر بحث کرائی جائے۔
