[]
مہر خبررساں ایجنسی نے الخلیج آنلائن کے حوالے سے کہا ہے کہ فلسطین میں غیر مقیم سعودی عرب کے سفیر نے فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم محمد اشتیہ سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے فلسطین کے مسئلے کے حل اور صلح کے مواقع کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم اور سعودی سفیر نایف بن بندر نے رام اللہ اور ریاض کے درمیان تعاون اور روابط میں اضافے کے بارے میں گفتگو کی۔
ملاقات کے دوران محمد اشتیہ نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ حل کرنے کے سلسلے میں سعودی عرب کا کردار اہم ہے اور صلح عربی کا منصوبہ تنازعے کے تمام فریقوں کے لئے قابل قبول ہے۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت نے اس وقت فلسطینیوں کے خلاف چار جنگیں مسلط کررکھی ہیں۔ پہلی جنگ یہ ہے کہ ان کی آبائی زمینوں پر قبضہ کررکھا ہے؛ دوسری بیت المقدس اور دیگر علاقوں سے فلسطینیوں کو بے گھر اور قتل عام کررہی ہے؛ تیسری جنگ فلسطینیوں کے خلاف اقتصادی جنگ جاری ہے اور بیت المقدس کو یہودی کالونی بنانے کی کوشش چوتھی جنگ ہے۔