[]
حیدرآباد _ 28 ستمبر ( اردولیکس) حیدرآباد کے ملک پیٹ میں 1,032 کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والے آئی ٹی ٹاور کا 29 ستمبر جمعہ کو سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیر آئی ٹی اور میونسپل ایڈمنسٹریشن تارک راماراو اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ و صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی اور ملک پیٹ کے ایم ایل اے احمد بن عبداللہ بلالہ ملک پیٹ میں سرکاری ملازمین کے ہاؤسنگ کمپلیکس میں شروع کیے جانے والے پہلے مرحلے کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اسٹیٹ انڈسٹریل انفراسٹرکچر کارپوریشن (TSIIC) نے اس 21 منزلہ عمارت کا نام کو ‘iTech Nucleus نام دیا ہے۔ چار سال کے اندر تعمیراتی کام مکمل کئے جائیں گے۔