[]
اسلام آباد: پاکستان میں فوج کے لازمی رول پر زور دیتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے مانا کہ سیاست میں ملک کی فوج کا دبدبہ برقرار رہے گا۔
طاقتور فوج نے قیام ِ پاکستان کے 75سال میں نصف سے زائد عرصہ تک ملک پر حکمرانی کی۔ آج بھی سیکوریٹی و خارجہ پالیسی معاملوں میں اس کا خاصہ اثرو رسوخ ہے۔
انوارالحق کاکڑ‘ ترکی کے نیوز چیانل ٹی آر ٹی ورلڈ کو انٹرویو دے رہے تھے۔ ان سے پوچھا گیا تھا کہ کیا پاکستان جمہوری ملک کے طورپر کام کرتے رہے گا جبکہ بیشتر پاکستانیوں کا ماننا ہے کہ ان کی قیادت کا فوج سے ناپاک رشتہ ہے۔
نگراں وزیراعظم نے جواب دیا کہ سیاستدانوں کا اپنے مخصوص مفادات کے لئے فوج سے باقاعدہ اتحاد رہا ہے۔ یہ سیاستداں اقتدار سے بے دخل ہوتے ہی تنقید شروع کردیتے ہیں اور اپنی ناکامیاں دوسروں پر ڈال دیتے ہیں۔