[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر جنرل علی حاجی زادہ نے “نور 3” سیٹلائٹ کے بارے میں کہا کہ اسے 450 کلومیٹر کی بلندی سے مدار میں چھوڑا گیا۔
نور 3 کو سیٹلائٹ کیریئر “قاصد” کے ذریعے لانچ کیا گیا جو کہ اس طرز کی سیٹلائٹ کیرئیرنگ کا تیسرا کامیاب تجربہ رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم جس تیزی کے ساتھ ایرو اسپیس ٹیکنالوجی میں آگے بڑھ رہے ہیں، امید ہے کہ مستقبل قریب میں ہمارے پاس مدار میں سیٹلائٹس کا ایک پورا نظام ہوگا۔
جنرل حاجی زادہ نے “نور 3” سیٹلائٹ کے مشن کے بارے میں کہا کہ یہ سیٹلائٹ کیمرے استعمال کرتے ہوئے آپٹیکل مشن انجام دینے کے ساتھ سگنلز کیچنگ بھی کرے گا۔
انہوں نے ایرو اسپیس کے میدان میں اس فورس کے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں کہا کہ اگر یہی پیش رفت جاری رہی تو سال کے آخر تک مزید دو سیٹلائٹس مدار میں بھیجنے میں کامیاب ہوں گے۔
مہر نیوز کی رپورٹ کے مطابق، امام مہدی ع کے آغاز امامت کے موقع پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے تیسرے مقامی سیٹلائٹ نور 3 کو تین مرحلوں پر مشتمل مشترکہ سیٹلائٹ کیریئر قاصد کے ذریعے 450 کلومیٹر کی بلندی سے زمین کے مدار میں کامیابی کے ساتھ چھوڑ دیا گیا۔
واضح رہے کہ “نور 3” ایک سینسنگ اور شناخت کرنے والا سیٹلائٹ ہے جو لانچ کے بعد 3.7 کلومیٹر فی سیکنڈ اور 480 سیکنڈ کی رفتار کے ساتھ 450 کلومیٹر کی بلندی سے مدار پر گردش کرنے لگا۔
خیال رہے کہ سیٹلائٹ نور 3 اور سیٹلائٹ کیریئر “قاصد” دونوں سپاہ پاسدارن انقلاب ریسرچ آرگنائزیشن میں ڈیزائن اور بنائے گئے تھے۔ سپاہ کی ایرو اسپیس فورس پہلے ہی سیٹلائٹ نور 1 اور نور 2 کو قاصد سیٹلائٹ کیرئیر کے ذریعے لانچ کر چکی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس نے اس سے قبل 22 اپریل 2020ء کو نور 1 سیٹلائٹ کو 425 کلومیٹر کی بلندی سے جب کہ 27 فروری 2022ء کو نور 2 سیٹلائٹ کو 500 کلومیٹر کی بلندی سے مدار پر چھوڑ دیا تھا۔
مذکورہ تینوں سیٹلائٹس کو “قاصد سیٹلائٹ کیریئر” کے ذریعے لانچ کیا گیا جسے سپاہ کی ایرو اسپیس فورس کے ماہرین نے بنایا ہے۔