کمشنر پولیس حیدرآباد جناب سی وی آنند نے لگائی جنتا کی عدالت،غنڈوں اور غنڈا گردی کرنے والوں کی خیر نہیں۔
حیدرآباد۔18/جولائی(سفیرنیوز/صدائے حسینی) ڈی جی، کمشنر پولیس و ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (ایگزیکٹیو) حیدرآباد پولیس کمشنریٹ جناب سی وی آنند (آئی پی ایس) نے کوتوال ہاؤس آفس پرانی حویلی حیدرآباد میں آج ایک ایگزیکٹیو کورٹ جنتا کی عدالت کا انعقاد کیا۔ یہ سماعت ساؤتھ،ساؤتھ ایسٹ اورساؤتھ ویسٹ زونز میں سرگرم (8) مختلف گینگز کے درمیان جاری دشمنیوں کے تناظر میں کی گئی جو علاقے میں غلبہ حاصل کرنے کی کوششوں میں ملوث ہیں۔
محترم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ساؤتھ،ساؤتھ ایسٹ اور ساؤتھ ویسٹ زونز کے متعلقہ ایس ایچ اوز/اے سی پیز کی جانب سے عدالت میں پیش کی گئی تفصیلی رپورٹس کا جائزہ لیا جن میں ان گینگز کے مابین ہونے والی پرتشدد جھڑپوں،خاص طور پر قتل اور اقدام قتل جیسے واقعات کی نشاندہی کی گئی۔جس میں اہم واقعات کا خلاصہ کیا گیا جن میں1 میرچوک پولیس اسٹیشن (ساؤتھ زون)گروپ-A (سید عبد القادر عرف افروز) اور گروپ-B (سید مرتضیٰ علی باقری) کے درمیان دشمنی۔چادرگھاٹ کے روڈی شیٹر نجف علی کے قتل کے بعد دونوں گروپ ایک دوسرے کو ختم کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔2. کلاپتھر پولیس اسٹیشن (ساؤتھ زون)گروپ-A (محمد اسد) اور گروپ-B (محمد قادر حسین عرف چھوٹا اشواق) کے درمیان تصادم۔سید فخرالدین عرف رفیق کے قتل اور اس کے بعد انتقامی حملوں میں خاندان کے افراد ملوث۔3. بنڈلہ گوڑہ پولیس اسٹیشن (ساؤتھ ایسٹ زون)
2018 سے جاری دشمنی جس کے نتیجے میں کالا عمران اور قدیری خان جیسے افراد کا قتل ہوا گینگ کے درمیان مسلسل پرتشدد کارروائیاں جاری۔4 کنچن باغ پولیس اسٹیشن (ساؤتھ ایسٹ زون)محمد الیاس اور بابا شنگٹے عرف بابا شنڈے کی قیادت میں دو گینگز کے درمیان کشیدگی۔ویشال شنگٹے کے اغوا اور قتل پر بنیاد۔
5.سنتوش نگر پولیس اسٹیشن (ساؤتھ ایسٹ زون)پہلے حلیف تھے، اب سید عمران عرف ہنومان عمران اور سید عتیق کے درمیان منشیات سے متعلق شکوک و شبہات پر دشمنی۔6.منگل ہاٹ پولیس اسٹیشن (جنوب مغربی زون)منموہن سنگھ اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے سورندر سنگھ عرف سرو پر حملہ، جو پرانی دشمنی کا حصہ ہے۔7 آصف نگر پولیس اسٹیشن (ساؤتھ ویسٹ زون)سید طاہر اور محمد اعظم شریف عرف اججو کے گینگز کے درمیان انتقامی قتل۔8.
گولکنڈہ پولیس اسٹیشن (ساؤتھ ویسٹ زون)احمد علی خان عرف اشرف اشو اور مخالف گروپ کے درمیان 2 لاکھ کے مالی تنازع پر جھگڑا۔غیر قانونی اسلحہ اور ریئل اسٹیٹ جھگڑوں میں بھی ملوث جیسے اہم واقعات کا خلاصہ کیا گیا۔ آج کی سماعت میں مذکورہ گینگز کے افراد کو انفرادی طور پر سنا گیا اور انہیں موقع دیا گیا کہ وہ اپنی بات رکھیں۔ کمشنر پولیس حیدرآباد نے دونوں گروپس کے افراد کو سخت تنبیہ کی اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنے بزرگوں اور خیر خواہوں کی مدد سے آپس کے مسائل کو پرامن طریقے سے حل کریں اور آئندہ ایسی غیر قانونی سرگرمیوں سے باز رہیں جو عوامی امن کو متاثر کرتی ہیں، بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، بشمول شہر بدر (ایکسٹرنمنٹ)۔کمشنر پولیس نے مزید واضح کیا کہ اگر کوئی فرد یا گروہ ایسا عمل کرتا ہے یا کرنے والا ہے، جو عوامی امن کو متاثر کرے تو انہیں بی این ایس ایس 2023 کی دفعہ 126 کے تحت پابند کیا جائے گا کہ وہ ایک مدت تک علاقہ میں امن قائم رکھنے کے لیے ضمانت دیں۔اس موقع پرمحترمہ کے اپوروا راؤ (آئی پی ایس)، ڈی سی پی اسپیشل برانچ،محترمہ سنیہا مہرا (آئی پی ایس)، ڈی سی پی ساؤتھ زون،جناب ایس چیتنیا کمار ڈی سی پی ساؤتھ ایسٹ زون،جناب چندر موہن ڈی سی پی ساؤتھ ویسٹ زون نے شرکت کی۔عدالت کی اگلی سماعت ملتوی کر دی گئی۔
