[]
مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی وزارتِ خارجہ نے ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی مذمت کی ہے۔
جاری کیے گئے مذمتی بیان میں سعودی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب نفرت انگیز اقدامات کو مسترد کرتا ہے۔
سعودی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات واضح طور پر نفرت اور نسل پرستی کو ہوا دیتے ہیں، ایسےاقدامات انتہا پسندی کو مسترد کرنے کی بین الاقوامی کوششوں سے متصادم ہیں۔
واضح رہے کہ ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں مسلم مخالف گروپ پیگیڈا کے ایک رکن نے کئی مسلم ممالک کے سفارت خانوں کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی کی ہے۔
مسلم مخالف گروپ رکن ایڈون ویگنز ویلڈ نے دی ہیگ میں ترک، پاکستانی اور انڈونیشین سفارت خانوں کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی کی۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی یورپی ممالک سوئیڈن، ڈنمارک اور ہالینڈ میں مسلم مخالف گروپ اس قسم کی شرم ناک اور اشتعال انگیز کارروائیاں کر چکے ہیں۔