گوپال کھیمکا قتل کیس: وکاس عرف راجا پولیس مقابلے میں ہلاک، ہتھیار سپلائی کا الزام

پولیس کے بیان کے مطابق، یہ مڈبھیڑ پیر اور منگل کی درمیانی شب تقریباً 2:45 بجے پیش آئی۔ مالسلامی تھانہ سے تقریباً دو کلومیٹر مغرب کی سمت واقع پیر دمریا گھاٹ کے قریب پولیس اور راجا کے درمیان مقابلہ ہوا۔ راجا کی عمر تقریباً 29 برس بتائی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق، جائے وقوعہ سے ایک پستول، کچھ کارتوس اور گولیوں کے خول بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ راجا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق، راجا پر الزام تھا کہ اس نے گوپال کھیمکا کے قتل کے لیے ہتھیار فراہم کیے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس انکشاف کے بعد اس کی تلاش تیز کی گئی تھی اور اس کی گرفتاری کی کوشش کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *