اےپی کے تروپتی میں آگ کا واقعہ

حیدرآباد: اے پی کے تروپتی کے گووند راج سوامی مندر کے قریب ایک دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جو تیزی سے پوری دکان میں پھیل گئی، اور شعلے آسمان کو چھونے لگے۔

آگ کی شدت کے باعث مندر کے سامنے موجود شامیانوں کو بھی آگ لگ گئی۔ دو دکانیں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئیں۔ شعلے بلند ہوتے دیکھ کر شردھالو خوفزدہ ہو کر ادھر ادھر دوڑنے لگے۔

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچا اور دو فائر انجنوں کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا۔

ابتدائی تحقیقات میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ یہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *