رپورٹ کے مطابق، ایس بی آئی نے اگست 2016 سے کمپنی کو دی گئی قرض سہولیات کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ لیا۔ بینک نے کمپنی کو دسمبر 2023، مارچ 2024 اور ستمبر 2024 میں ‘وجہ بتاؤ نوٹس’ (شو کاز نوٹس) بھیجے تھے۔ کمپنی کی جانب سے دیے گئے جوابات کا مکمل جائزہ لینے کے بعد بینک نے کہا کہ ریلائنس کمیونیکیشن نے قرض کی شرائط کی خلاف ورزی کی ہے اور اپنے اکاؤنٹس کے آپریشن میں شفافیت نہیں دکھائی۔
ایس بی آئی اب اس فیصلے کی اطلاع ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کو بھی دے گا اور کمپنی سے وابستہ افراد کی تفصیلات بھی رپورٹ کرے گا، جن میں انیل امبانی کا نام بھی شامل ہے۔
