[]
حیدرآباد: بی جے پی کے معطل کردہ رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راؤ کی جانب سے ملک میں سب سے زیادہ تلنگانہ میں ڈبل بیڈروم کے مکانات تعمیر کئے جانے سے متعلق دیئے گئے بیان پر برہمی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ بی آر ایس حکومت کی جانب سے ایک لاکھ سے بھی کم ڈبل بیڈروم مکانات تعمیر کئے گئے ہیں۔ جبکہ تلنگانہ کے 25 لاکھ افراد نے ڈبل بیڈروم کے مکانات کے لئے درخواستیں داخل کی ہیں۔
راجہ سنگھ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے کہا کہ یو پی حکومت نے 15.70 لاکھ سنگل بیڈروم کے مکانات تعمیر کئے ہیں۔
مدھیہ پردیس میں 7 لاکھ 80 ہزار مکانات مہارراشٹرا میں 11 لاکھ 70 ہزار مکانات گجرات میں 6 لاکھ 40 ہزار مکانات‘ ہریانہ میں 2 لاکھ 65 ہزار مکانات اور آسام میں ایک لاکھ 55 ہزار مکانات تعمیر کئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ بی آر ایس حکومت کی جانب سے گمراہ کن پروپگنڈہ کیا جارہا ہے۔