وہیں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے نیویارک میں اقوام متحدہ دفتر میں سلامتی کونسل کی ہنگامی میٹنگ میں امن کے لیے جذباتی اپیل کی۔ انہوں نے ایران کے جوہری تنصیبات پر امریکہ کی حالیہ فوجی کارروائی کے بعد پیدا شدہ بحران کو کم کرنے کے لیے تیزی سے اقدامات کرنے کی اپیل کی۔
گوٹیرس نے کہا کہ ہم امن کو چھوڑ نہیں سکتے اور نہ ہی چھوڑنا چاہیے۔ انہوں نے علاقے میں انتقام اور گہری جنگ کے خطروں کو روکنے کے لیے فوری طور پر قدم اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
