سفارت کاروں اور عملہ کی سیکوریٹی یقینی بنائی جائے:کینیڈا ہائی کمیشن

[]

نئی دہلی: بڑھتی کشیدگی کے درمیان نئی دہلی میں واقع کینیڈین ہائی کمیشن نے آج حکومت ِ ہند سے اپیل کی کہ وہ سفارت کاروں اور ارکان ِ عملہ کی حفاظت و سلامتی کو یقینی بنائے جنہیں سوشل میڈیا پر دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

دہلی میں واقع کینیڈا کے ہائی کمیشن نے کہا کہ ”ہمارا ہائی کمیشن اور ہندوستان میں واقع تمام قونصل خانے کھلے اور کارکرد ہیں اور عوام کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

گلوبل افیرس کینیڈا مسلسل ہمارے مشنس اور ارکان ِ عملہ کی حفاظت و سلامتی پر نظر رکھتا ہے اور ہم کسی بھی صورتِ حال سے نمٹنے سخت سیکوریٹی پروٹوکول پر عمل کرتے ہیں“۔

اس نے کہا ”موجودہ ماحول کے پیش نظر جہاں کشیدگی بڑھ گئی ہے‘ ہم اپنے سفارت کاروں کی حفاظت کو یقینی بنانے اقدامات کررہے ہیں۔ بعض سفارت کاروں کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

گلوبل افیرس کینیڈا‘ ہندوستان میں اپنے ارکان ِ عملہ کو درپیش خطرات کا جائزہ لے رہا ہے جس کے نتیجہ میں اور احتیاطی اقدام کے طورپر ہم نے ہندوستان میں اپنے اسٹاف کو عارضی طورپر اڈجسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہمارے تمام لوکیشنس پر سفارت کاروں کا عملہ ہے اور کام کاج جاری رکھنے کے لئے مقامی اسٹاف کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں“۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *