ڈاکٹر اجے کمار کے مطابق نریندر مودی نے سرکاری بینکوں کو اڈانی کے لیے اے ٹی ایم بنا دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اڈانی پر 40 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا بینک ایکسپوژر ہے۔ اس کے باوجود، بینک آف بڑودہ اور پنجاب نیشنل بینک سے نئے پی وی سی منصوبے کے لیے بات چیت جاری ہے۔
انہوں نے کینیا حکومت کے فیصلے کا بھی ذکر کیا، جس نے اڈانی کا ایک معاہدہ منسوخ کر دیا تھا اور گرفتاری کی تیاری کی تھی لیکن اس کی کوئی خبر ہندوستانی میڈیا میں نہیں آئی۔ اجے کمار نے افسوس ظاہر کیا کہ ہندوستانی میڈیا اس معاملے پر خاموش ہے اور ملکی عزت کو ٹھیس پہنچ رہی ہے۔
پریس کانفرنس میں اجے کمار نے میڈیا کی خاموشی پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ یہ سب اس لیے ممکن ہو رہا ہے کیونکہ ’نرندر نے سرنڈر‘ کر دیا ہے۔
