امریکی ویٹو سے سلامتی کونسل کی غزہ میں جنگ بندی قرارداد ناکام، 14 ارکان کی حمایت بے اثر

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بدھ کی شب غزہ میں جنگ بندی اور انسانی امداد سے متعلق ایک اہم قرارداد منظور کرنے میں ناکام رہی، جب امریکہ نے اسے ویٹو کر دیا۔ قرارداد کے حق میں سلامتی کونسل کے 15 میں سے 14 ارکان نے ووٹ دیا، تاہم امریکہ کے ویٹو نے قرارداد کو روک دیا۔

یہ قرارداد سلامتی کونسل کے غیر مستقل 10 ارکان نے پیش کی تھی، جس میں اسرائیل اور حماس کے درمیان فوری، مکمل اور پائیدار جنگ بندی، انسانی امداد کی فوری رسائی، اور غزہ میں بنیادی خدمات کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ قرارداد میں غزہ کی صورتحال کو “المناک اور تباہ کن” قرار دیا گیا تھا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *