ان چار ملکوں نے آئی آئی اے ایس کے ایڈمنسٹریشن کونسل کے سامنے سماعت میں حصہ لیا جو سالانہ آئی آئی اے ایس کانفرنس 2025 کے موقع پر منعقد کی گئی تھی۔ وزارت عملہ کے ذریعہ جاری بیان کے مطابق سماعت کے بعد ہندوستان، جنوبی افریقہ اور آسٹریا کی امیدواری کو ایڈمنسٹریشن کونسل کے ذریعہ اگلے دور کے لیے آئی آئی اے ایس کے عام اجلاس کو بھیج دیا گیا۔
جنوبی افریقہ نے مئی 2025 میں اپنی امیدواری واپس لے لی۔ ہندوستان اور آسٹریا کے درمیان 3 جون کو انتخاب ہوا تھا، جس میں 141 ووٹ پڑے۔ ان میں ہندوستان کو 87 ووٹ (61.7 فیصد) اور آسٹریا کو 54 ووٹ (38.3 فیصد) پڑے۔
