سردار پٹیل نہ ہوتے تو ریاست حیدرآباد برقرار رہتی: امیت شاہ

[]

حیدرآباد: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج کہا کہ ملک کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی مساعی کے باعث تلنگانہ کے عوام کو آزادی حاصل ہوئی ہے۔

اگر اس وقت سردار ولبھ پٹیل نے پولیس ایکشن نہیں کراتے تو تلنگانہ کو آزادی ملنا ممکن نہیں تھا۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ آج پریڈ گراونڈ سکندرآباد میں تلنگانہ آزادی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

مرکزی حکومت کی جانب سے پریڈ گراونڈ میں تلنگانہ کی آزادی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ امیت شاہ نے تلنگانہ کے شہیداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور قومی پرچم لہرایا۔

انہوں نے نیم فوجی دستوں کی سلامی لی۔ تلنگانہ آندھرا اور کرناٹک کے فن کاروں نے کلچرل پروگرام پیش کیا جس میں بارکس، کنگ کوٹھی کی مرفع پارٹی نے بھی حصہ لیا۔

امیت شاہ نے کہا کہ کانگریس اور دیگر سیاسی جماعتیں، تلنگانہ کے عوام کو خود ان کی تاریخ سے واقف نہ کرانے کیلئے تلنگانہ آزادی تقاریب کا اہتمام نہیں کیا تھا بعض سیاسی جماعتیں تلنگانہ کی آزادی تقاریب کے مسئلہ پر سیاست کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک 15/ اگست 1947 کو آزاد ہوا گیا تھا جبکہ تلنگانہ کو17 ستمبر1948 کو آزادی ملی تھی۔لاکھوں عوام نے تلنگانہ کی جدوجہد میں حصہ لیا جس کے باعث13ماہ کے بعد تلنگانہ کو آزادی حاصل ہوئی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ نظام کی فوج نے یہاں کے عوام پر ظلم و زیادتی کی تھی۔

شاہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس آزادی کی تقریب کے انعقاد پر خصوصی توجہ دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہندوستان 5 واں طاقتور معاشی ملک بن کر آگے آیا ہے۔

دنیا میں ہندوستان چوتھا ملک ہے جس نے چاند میں تحقیق کیلئے چندریان روانہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ2 ستمبر1947 کو پرکال میں 1500 لوگوں نے نظام حکومت اور رضا کاروں کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔

نظام کی فوج نے ان پر گولیاں چلائی جس کے باعث کئی لوگ ہلاک ہوگئے اس طرح کے واقعات بیدر اور دیگر مقاما ت پر بھی پیش آئے  تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری موجودہ نسل کو تلنگانہ کی جدوجہد کے بارے میں واقف کروانے کے لئے یوم تلنگانہ آزادی کا انعقاد کیا گیا ہے۔

ہم کو ہماری تاریخ پر فخر کرکے آگے بڑھنا چاہئے۔ صدر ریاستی بی جے پی تلنگانہ ومرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے کہا کہ نظام حیدرآباد کی فوج اور رضا کاروں نے تلنگانہ کے عوام پر ظلم کیا اور کئی لوگوں کو قتل کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے باعث تلنگانہ کا ہندوستان میں انضمام عمل میں آیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *