بن گورین ہوائی اڈے اور تین دیگر اہم اہداف کو نشانہ بنایا، یمنی فوج کا دبنگ اعلان

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ ہم نے ایک خصوصی فوجی آپریشن کے دوران مقبوضہ تل ابیب کے بن گورین ہوائی اڈے کو ہائپرسونک میزائل سے نشانہ بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ آپریشن کامیاب رہا اور ہزاروں صیہونی پناہ گاہوں کی طرف بھاگے جب کہ پروازیں معطل ہوگئیں۔

جنرل یحیی سریع نے مزید کہا کہ ہم نے مقبوضہ تل ابیب، اشدود اور ام الرشراش میں صیہونی دشمن کے تین اہم اہداف کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہم بن گورین ہوائی اڈے کی پروازوں پر جزوی پابندی کے مرحلے سے مکمل پابندی عائد کرنے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ جب تک صیہونی رژیم غزہ پر مظالم روک نہیں دیتی اور اس پٹی کا محاصرہ ختم نہیں کرتی تب تک ہماری کی فوجی کاروائیاں جاری رہیں گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *