محمد سراج نے انعامی رقم گراؤنڈ اسٹاف کے حوالے کردی، جیت لئے سب کے دل (ویڈیو)

[]

کولمبو: خراب موسم اور بارش کے درمیان ایشیا کپ کی کامیاب میزبانی میں اہم کردار ادا کرنے والے پریماداسا اسٹیڈیم کے گراؤنڈ اسٹاف کی اتوار کو ہر طرف تعریف کی گئی اور بطور تحفہ منتظمین نے انہیں 50 ہزار ڈالر کا انعام دیا۔

ہندوستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے فاسٹ بولر محمد سراج نے خود کو ملی انعامی رقم گراؤنڈ اسٹاف کو دینے کی بھی پیشکش کی۔

ہندوستان نے سری لنکا کے خلاف دس وکٹوں سے تاریخی فتح درج کر کے آٹھویں بار ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ اس جیت میں سراج کا کردار سب سے اہم رہا جنہوں نے سری لنکا کے چھ بلے بازوں کو آؤٹ کر کے میچ کو یک طرفہ کر دیا۔

ان کی اس کامیابی پر انہیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ پروقار تقریب میں روی شاستری نے محمد سراج کو اسٹیج پر بلایا اور انہیں پانچ ہزار ڈالر کا چیک تحفہ میں دیا۔ سراج نے بڑی آسانی کے ساتھ کہا کہ گراؤنڈ اسٹاف کی محنت اور تعاون کی وجہ سے ایشیا کپ بخوبی منعقد ہوا۔

اس لیے وہ محسوس کرتے ہیں کہ اس کے لیے وہ بجا طور پر اس انعامی رقم کا حقدار ہے۔ گراؤنڈ اسٹاف نے منفی حالات میں کام کیا جس کی وجہ سے بارش کے باوجود یہاں میچز کھیلے جا سکے۔

بعد ازاں منتظمین نے گراؤنڈ اسٹاف کے کام کی بھی تعریف کی اور انہیں 50 ہزار ڈالر کا چیک بطور تحفہ پیش کیا جس کا گراؤنڈ اسٹاف نے تالیاں بجا کر استقبال کیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *