[]
نئی دہلی: بسااوقات مجھے کئی چیزوں کو اپنے شوہر کے ساتھ شیئر کرنا ہوتا ہے، لیکن مختلف اوقات کے زونس میں بات چیت کی طوالت تکلیف دہ ہوجاتی ہے۔
سویتا پونیا نے اپنی مشکلات نئی شادی شدہ ہونے پر جو پیش آتی ہیں، اُن کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں اپنے این آر آئی شوہر انکت بلہارا سے تعلقات میں طویل فاصلہ اختیار کرنا پڑتا ہے لیکن سویتا عارضی طور پر علیحدگی کے لئے دوری برداشت کرتی ہے جب کہ قومی فرائض کو ہندوستان ویمنس ہاکی ٹیم کی کپتان کو اہمیت دینی پڑتی ہے۔
وہ اب کسی بھی طرح زرد دھات سے کم نہیں چاہتی جب ہانگزہو میں ایشین گیمس کھیلے جائیں گے اور پیرس اولمپکس کے لئے کوالیفکیشن حاصل ہوجائے۔
اپنی شادی کے 5 دن بعد سویتا قومی کیمپ میں واپس ہوئیں اور اُنہیں اپنے ہنی مون کے پروگرام کو نظر انداز کردینا پڑا اور طویل مدتی کالس سے بھی گریز کیا جب کہ اُن کے شوہر کینیڈا میں رہتے ہیں اور وہ زبردست ٹریننگ شیڈول میں رہتی ہے۔
میری شادی 5 / اپریل کو ہوئی۔ نئے خاندان کے ساتھ ایک ہفتہ گزارا۔ ہنی مون کو ترک کردینے سے مجبور ہونا پڑا اور اب آئندہ سال اولمپکس کے بعد ہی ساتھ رہنا ممکن ہے۔
یہ بات صف اول کی گول کیپر نے پی ٹی آئی بھاشا کو کئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کہی۔