نرمل میں دلخراش سڑک حادثہ باپ بیٹی ہلاک

نرمل : ریاست نرمل ضلع کے نیلای پیٹ کے قریب اتوار کی علی الصبح ایک دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا۔ نیلای پیٹ کے قریب ایک ڈی سی ایم ویان اور کار کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں کار کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور

 

پچھلا ٹائر بھی اکھڑ گیا۔اس حادثے میں کار میں سفر کر رہے باپ اور بیٹی اشوک (45) اور کرتیکا (20) موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ کار ڈرائیور کو شدید چوٹیں آئیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے حادثہ پر پہنچی اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

 

زخمی کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق تیز رفتاری کو حادثے کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *