[]
منامہ: بحرین کی ریزرو فورس میں خواتین سویلین رضاکاروں کے پہلے بیاچ کا تربیتی سیشن گزشتہ روز بحرین ڈیفنس فورس (بی ڈی ایف) میں شروع کردیا گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارہ کی رپورٹ کے مطابق افتتاحی تقریب میں بی ڈی ایف کی ریٹائر ہونے والی خواتین سویلین رضاکاروں‘ فوجی اور سویلین عملہ کے رشتہ داروں اور نیشنل گارڈ شریک ہوئے جبکہ رائل ریزرو فورس یونٹ کے کمانڈر میجر جنرل منیر احمد الصبیعی بھی عیسیٰ رائل ملٹری کالج میں منعقدہ کورس کے افتتاح میں شریک ہوئے۔
اس سیشن کا مقصد مسلح افواج میں موجود بحرینی خواتین کی حیثیت کو آگے بڑھانے کے لیے شرکا کو فوجی تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بی ڈی ایف کے اپنے بھائیوں کے ساتھ ملکر ملک کی خدمت میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔
بحرین ڈیفنس فورس کی جانب سے تمام ضروریات فراہم کرکے‘ کلاس رومس کو آراستہ کرکے‘ بہترین ٹرینرس کا انتخاب کرکے اور بہترین مطالعہ کی پیشکش کرکے تربیتی سیشن کے لیے موزوں تیاری کی ہے۔
ایسے مضامین جو عسکری علوم‘نظریاتی مواد، ور عملی تربیتی پروگراموں کا احاطہ کرتے ہیں جو اچھی تربیت یافتہ اور اہل خواتین سویلین ریزروسٹ کی گریجویشن کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔