دہلی میں شدید گرمی سے راحت ملنے کی امید، آندھی-بارش کا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے موسم میں تبدیلی ہوگی اور منگل کو تیز ہوا کے ساتھ بارش سے درجہ حرارت میں گراوٹ آئے گی۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں گرمی (فائل)/ یو این آئی</p></div><div class="paragraphs"><p>دہلی میں گرمی (فائل)/ یو این آئی</p></div>

دہلی میں گرمی (فائل)/ یو این آئی

user

راجدھانی دہلی میں شدید گرمی سے پریشان لوگوں کو جلد ہی راحت مل سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے موسم میں تبدیلی ہوگی اور منگل کو تیز ہوا کے ساتھ بارش سے درجہ حرارت میں گراوٹ آئے گی۔ پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق پیر کو ہلکے بادلوں کی آمد و رفت رہے گی۔ دن کے وقت 10 بجے سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی امید ہے۔ منگل کو دہلی کے موسم میں تبدیلی ہوگی۔ ہلکے بادل چھائے رہیں گے اور کہیں کہی ہلکی بارش ہونے کے آثار ہیں۔ اس دوران 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

30 اپریل اور یکم مئی کو جزوی بادل رہیں گے۔ ہوائیں 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلیں گی۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 40 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 25 سے 27 ڈگری سیلسیس تک رہ سکتی ہے۔ 2 اور 3 مئی کو بادل چھائے رہیں گے اور تیز آندھی چلے گی۔ اس کے پیش نظر یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ہواؤں کی رفتار 30 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہو سکتی ہے۔ آندھی کے بعد ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ دہلی میں اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.3 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، جو معمول سے 2.3 ڈگری زیادہ ہے۔ وہیں کم سے کم درجہ حرارت 27.2 ڈگری درج کیا گیا، جو کہ معمول سے 3.4 ڈگری زیادہ ہے۔ یہ اس سیزن کا سب سے زیادہ کم سے کم درجہ حرارت ہے، یعنی ہفتہ کی رات اس موسم کی سب سے گرم رات رہی۔ دہلی کے رِج علاقے میں سب سے زیادہ گرمی جھیلنی پڑی۔ یہاں کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42.4 ڈگری درج ہوا۔ وہیں صفدر جنگ، آیا نگر اور پیتم پورہ میں پارہ 41 ڈگری سے پار چلا گیا۔

وہیں دوسری طرف مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے اعداد و شمار کے مطابق دہلی میں اتوار کو مسلسل ساتویں دن ایئر کوالیٹی خراب زمرے میں رہی۔ اتوار شام 4 بجے اے کیو آئی 246 درج کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *